ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اروناچل پردیش میں قیادت کی تبدیلی کانگریس کا اندرونی معاملہ:رججو

اروناچل پردیش میں قیادت کی تبدیلی کانگریس کا اندرونی معاملہ:رججو

Sat, 16 Jul 2016 20:22:40    S.O. News Service

نئی دہلی، 16جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیرمملکت برائے امور داخلہ کرن رججو نے اروناچل پردیش میں ہوئے الٹ پھیر سے آج بی جے پی کا پلہ جھاڑنے کی کوشش کی جہاں کانگریس نے اپنی حکومت بچانے کیلئے اس کی قیادت میں تبدیلی کرکے ایک ڈرامائی موڑلیا۔مرکزی وزیررججونے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ہماراکانگریس کے اندرونی معاملے سے کچھ لینادینانہیں ہے۔اروناچل پردیش میں کانگریس نے ایک ڈرامائی موڑلیتے ہوئے پیماکھاڈوکونیالیڈرچن کروزیراعلیٰ نبام تکی کو تبدیل کر دیا ۔کھاڈو نے دوآزادسمیت پارٹی کے45ممبران اسمبلی کی حمایت سے حکومت بنانے کادعویٰ ٰکیاہے۔بغاوت کرکے وزیراعلیٰ بنے اورپھرسپریم کورٹ کی طرف سے معزول کئے گئے کھالکو پل تیزی سے بدلتے واقعات میں30غیر مطمئن ممبران اسمبلی کے ساتھ پارٹی خیمے میں واپس آئے۔اروناچل پردیش سے ممبرپارلیمنٹ رججونے کہاکہ اروناچل پردیش میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنا کانگریس کااندرونی معاملہ ہے، بی جے پی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،یہ بی جے پی کی حکومت نہیں تھی،بی جے پی نے صرف حکومت کی حمایت کی،جو کچھ بھی ہوا تھا، وہ کانگریسی لیڈروں کے درمیان تصادم کے سبب ہوا۔مرکزی وزیرنے کہاکہ وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ اروناچل پردیش میں سیاسی استحکام آئے کیونکہ یہ ایک حساس اور اہم ریاست ہے۔


Share: